مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوج نے اتوار کی رات چار علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔فوجی حکام کے مطابق یہ افراد پاکستان سے لائن آف کنٹرول عبور کر کے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونا چاہتے تھے۔فوجی ترجمان کے مطابق ضلع راجوری کے تراکنڈی گاؤں میں گشت میں مصروف فوجیوں نے کچھ افراد کو ایل او سی عبور کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ فوجیوں کے للکارنے پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران چار شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے جائے وقوعہ سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
آپ کا تبصرہ